The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

(ق) لیگ جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ‘سمیرا ساہی … ملک و قوم کی ترقی اور خو شحا لی کیلئے تمام جما عتوں کو اعلی جمہوری روایات قائم کرنے کا ثبوت دینا ہو گا

3

ملک و قوم کی ترقی اور خو شحا لی کیلئے تمام جما عتوں کو اعلی جمہوری روایات قائم کرنے کا ثبوت دینا ہو گا

بدھ ستمبر
15:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ (ق) لیگ جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،ملک و قوم کی ترقی اور خو شحا لی کیلئے تمام جما عتوں کو اعلی جمہوری روایات قائم کرنے کا ثبوت دینا ہو گا،جمہوریت ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ملک کو مضبوط اور ہم اقتصادی طور پر خود کفیل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جمہوریت لوگوں کے سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی نظام کے تعین کیلئے آزادانہ رائے پر منحصر ایک عالمی نظام ہے جو ریاستی اداروں کو مضبوط کرکے اس قابل بناتاہے کہ یہ خودکار طریقے سے عوام کو بہترین خدمات فراہم کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More