The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے کرکٹرز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع … رپورٹ مثبت آنے پر قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے کیمپ جوائن کرنے کے بجائے قرنطینہ میں جانا پڑیگا

3

رپورٹ مثبت آنے پر قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے کیمپ جوائن کرنے کے بجائے قرنطینہ میں جانا پڑیگا

منگل ستمبر
15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) خدشات کے سائے میں کرکٹرز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع ہوگئی تاہم رپورٹ مثبت آنے پر قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے کیمپ جوائن کرنے کے بجائے قرنطینہ میں جانا پڑیگا۔نئے ڈومیسٹک سیزن کیلئے کورونا ٹیسٹنگ کا سلسلہ گذشتہ روز شروع ہوگیا، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 6 ٹیموں میں شامل بیشتر کرکٹرز، میچ آفیشلز، ڈرائیورز اور متعلقہ عملے نے خدشات کے سائے میں اپنے علاقوں میں موجود لیبارٹریز میں سیمپل جمع کرا دیے،پی سی بی نے واجبات کی ادائیگی کا بھی وعدہ کرلیا۔کھلاڑیوں میں ایک تشویش کی لہر موجود ہے کہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تو 14روزہ قرنطینہ میں جانا پڑے گا۔ پی سی بی نے ریزروز کی فہرست پہلے ہی جاری کررکھی ہے، پالیسی کے مطابق پہلی جانچ میں منفی نتیجے پر ہی بورڈ کے سینٹرل اسٹیشن میں دوسرے ٹیسٹ کیلیے بلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

فرسٹ الیون کے سیمپل جمعے کو لیے جانے کا امکان ہے، دونوں بار کلیئر ہونے والے کھلاڑی اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل تک محدود ہوجائیں گے، اس مخصوص زون میں کرکٹرز، مینجمنٹ،آفیشلز، ڈاکٹرز، بس ڈرائیورز اور متعلقہ عملے کے ارکان کو رکھا جائے گا۔

ان تمام افراد کو عوامی مقامات پر آزادی سے گھومنے پھرنے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی، کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف سے اہل خانہ،عزیز اور دوست بھی ملاقات کے لیے نہیں آ سکیں گے۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت و حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، کرکٹرز ملک کے مختلف حصوں میں موجود ہیں، اس لیے لاجسٹک مسائل کے باعث پہلے ٹیسٹ خود کروا رہے ہیں،اس کے واجبات کی ادائیگی پی سی بی بعد میں کردے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More