The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قومی اسمبلی کے اراکین کے لئے اپنے دفاتر ہونے چاہئیں‘ بنیادی انسانی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے‘ مضبوط جمہوریت میں پاکستان کا مستقبل پنہاں ہے‘ عوام کو جمہوریت … مزید

19

قومی اسمبلی میں اجلاس کی صدارت کے دوران ریاض فتیانہ کا اظہار خیال

منگل ستمبر
22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) قومی اسمبلی میں صدر نشیں ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اراکین کے لئے اپنے دفاتر ہونے چاہئیں‘ بنیادی انسانی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے‘ مضبوط جمہوریت میں پاکستان کا مستقبل پنہاں ہے‘ عوام کو جمہوریت میں شریک کیا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریاض فتیانہ نے کہا کہ آج جمہوریت کا عالمی دن ہے۔ مضبوط جمہوریت میں پاکستان کا مستقبل پنہاں ہے۔

(جاری ہے)

مضبوط جمہوریت پارلیمانی جمہوریت اور سیاسی جماعتوں کی مضبوطی میں مضمر ہے۔ الیکشن کمیشن کو مزید خودمختار ہونا چاہیے۔ ارکان اسمبلی کو اپنے دفاتر دیئے جائیں۔ قائمہ کمیٹیوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ بنیادی انسانی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ سول اور سیاسی حقوق کے بغیر کوئی جمہوریت پنپ نہیں سکتی۔ پاکستان نے تشدد کے خلاف عالمی سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔ پولیس آرڈر 2002ء کو اسلام آباد میں نافذ کیا جائے۔ عدل و انصاف لازمی‘ عوام کو جمہوریت میں شریک نہ کرنے سے جمہوریت پنپ نہیں سکتی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More