The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی بل 1997ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل منظور کرلیا

16

منگل ستمبر 22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی بل 1997ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل (تیسری ترمیم) منظور کرلیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں فہیم خان نے انسداد دہشتگردی 1997ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل (تیسری ترمیم) پیش کیا۔ انہوں نے یہ بل زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔ اس کی منظوری کے بعد بل کی شق وار منظوری لی گئی۔ اس دوران اپوزیشن نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر اس پر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

فہیم خان نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ ترمیمی بل 2020 کے مطابق تفتیشی افسر عدالت کی اجازت سے 60 دن میں بعض تکنیکس استعمال کر کے دہشت گردی میں رقوم کی فراہمی کا سراغ لگائے گا، ان تکنیکس میں خفیہ آپریشنز ، مواصلات کا سراغ لگانا ، کمپیوٹر سسٹم کا جائزہ لینا شامل ہے، عدالت کو تحریری درخواست دے کر مزید ساٹھ دن کی توسیع حاصل کی جا سکتی ہے۔ بل ایجنڈہ میں شامل نہیں تھا، اس کے لئے ڈاکٹر بابر اعوان نے معمول کی کارروائی روک کر بل منظور کئے جانے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More