The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قومی اسمبلی اجلاس۔کسی نامزد ملزم یا مجرم کے نام کے ساتھ اس کی قومیت کی تشہیر نہ کرنے، دہشتگردی ‘ عصمت دری سمیت بڑے کیسز میں مطلوب مجرموں کی گرفتاری سے قبل ان کے بارے میں … مزید

9

منگل ستمبر
22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) قومی اسمبلی نے کسی نامزد ملزم یا مجرم کے نام کے ساتھ اس کی قومیت کی تشہیر نہ کرنے اور دہشتگردی ‘ عصمت دری سمیت بڑے کیسز میں مطلوب مجرموں کی گرفتاری سے قبل ان کے بارے میں اطلاعات نہ دینے کی دو الگ الگ قراردادوں کی منظوری دے دی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے یہ قراردادیں ایوان میں پیش کیں۔ یہ قراردادیں رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان کی جانب سے پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

پہلی قرارداد میں کہا گیا کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ پولیس‘ تحقیقاتی ادارے اور میڈیا کسی مجرم یا ملزم کے نام کے ساتھ اس کی قومیت کی تشہیر نہ کرے جب تک کہ اس کے نام کے ساتھ قومی شناختی کارڈ میں اس کی قومیت درج نہ ہو۔ صدر نشیں نے قرارداد ایوان میں منظوری کے لئے پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

علی محمد خان نے قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی یہ رائے ہے کہ دہشتگردی‘ غداری‘ عصمت دری سمیت بڑے کیسز میں مطلوب ملزم یا مجرم کی گرفتاری سے قبل اس کے بارے میں اطلاعات جاری نہ کی جائیں۔ ایسی اطلاعات سے ایسے مجرم کو فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ صدر نشیں نے قرارداد ایوان میں منظوری کے لئے پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More