The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قصور میں 15 سالہ لڑکی اپنے ہی باپ، چچا اور پڑوسی کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی … گرفتار شخص نے بھائی اور پڑوسی کیساتھ مل کر اپنی ہی بیٹی کو 4 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے … مزید

20

گرفتار شخص نے بھائی اور پڑوسی کیساتھ مل کر اپنی ہی بیٹی کو 4 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا

muhammad ali محمد علی
منگل ستمبر
19:56

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) قصور میں 15 سالہ لڑکی اپنے ہی باپ، چچا اور پڑوسی کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی، گرفتار شخص نے بھائی اور پڑوسی کیساتھ مل کر اپنی ہی بیٹی کو 4 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گجر پورہ کے بعد ملک میں جنسی زیادتی کے کئی خوفناک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب کے ضلع قصور سے ایک دل دہلا دینے والا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پولیس کی حراست میں موجود ایک شخص نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے بھائی اور پڑوسی کیساتھ مل کر اپنی ہی سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ گرفتار شخص نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل اس کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ بیوی کے جانے کے بعد وہ اور اس کی 15 سالہ بیٹی اکیلے رہ رہے تھے۔ ظالم شخص نے بتایا ہے کہ اس نے نا صرف خود بلکہ پڑوسی اور اپنے بھائی کو بھی 15 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی اجازت دی۔ یہ سلسلہ 4 ماہ تک چلتا رہا، پھر اس کی بیٹی فرار ہو کر اپنے نانا کے پاس چلی گئی اور تمام واقعات سے پردہ اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More