The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قصور ، مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق

7

پیر ستمبر
17:39

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) قصور میں نامعلوم مسلح افراد کی گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق اور تین بچے شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ اے ڈویڑن کی حدود کالج روڈ دھوڑ کوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد گھر میں گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود عبدالحمید، اس کی بیوی نائلہ بی بی اور بیٹی ظاہرہ بتول جاں بحق اور 3 بچے شدید زخمی ہو گئے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More