The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قصورکے گردونواح میں ٹریفک کے دومختلف حادثات میں 2بچوں سمیت تین افرادجاں بحق

7

بدھ ستمبر
16:46

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) قصورکے گردونواح میں ٹریفک کے دومختلف حادثات میں 2بچوں سمیت تین افرادجاں بحق‘میاں بیوی شدیدزخمی جبکہ 1نامعلوم نشئی کی نعش برآمد۔ تفصیلات کیمطابق الہ آبادکے نواح ٹھینگ کھتریاں کا رہائشی رمضان اپنی بیوی شمائلہ بی بی اور دوبچوں 5سالہ عبدالرحمان اور 3 سالہ نعمان کو لیکرموٹرسائیکل پر سوارہوکرجارہاتھاکہ مکہ رائس ملزالہ آبادکے قریب ٹریکٹرٹرالی کے نامعلوم ڈرائیورنے پیچھے سے ٹکرماردی جس سے موٹرسائیکل فٹ پاتھ کیساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دونوں بچے عبدالرحمان اور نعمان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ میاں‘بیوی شدیدزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورمنتقل کردیا‘پولیس مصروف کارروائی ہے جبکہ دوسرے واقعہ میں محلہ سلیم شہید کوٹرادھاکشن کا رہائشی 30سالہ محمدریان موٹرسائیکل پر سوارہوکرکوٹرادھاکشن رائیونڈروڈکی طرف جارہاتھا کہ بچھوکی پھاٹک پر سامنے سے آنے والی نامعلوم تیزرفتارموٹرسائیکل سوار سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں محمدریان شدیدزخمی ہوگیا اورموقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش کو ٹی ایچ کیوہسپتال کوٹرادھاکشن منتقل کردیا‘ پولیس مصروف کارروائی ہے اسی طرح پولیس تھانہ پتوکی نے عوامی اطلاع پر مزارباباعباس شاہ پتوکی کے نزدیک سے 42سالہ نامعلوم نشئی کی نعش کو برآمدکرکے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More