The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قصور,ناجائز قابضین سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی پردکانوں کومسمارکرکے واگزار کروالیا

8

منگل ستمبر
16:00

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنرقصورمنظرجاویدعلی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرچونیاںر عدنان بدرنے 50سال سے ناجائز قابضین سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی پردکانوں کومسمارکرکے واگزار کروالیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنگن پورروڈالہ آبادمیں محکمہ ہائی وے کی سرکاری کمرشل اربوں روپے مالیت کی اراضی پر بااثر افرادنے 50سال سے قبضہ جمارکھاتھاجس پر اسسٹنٹ کمشنرچونیاں نے اپنے عملے اورپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کریک ڈائون کرتے ہوئے کنگن پورروڈالہ آباد میں محکمہ ہائی وے کی سرکاری کمرشل اربوں روپے کی اراضی پر سینکڑوں دکانوں پرمشتمل تھی کو مسمارکرکے ناجائزقابضین سے سرکاری کمرشل دکانوں کو واگزار کروالیاہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرچونیاں عدنان بدرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 50سالوں سے محکمہ ہائی وے کی سرکاری کمرسل اربوں روپے کی مالیت کی اراضی پر بااثرافرادناجائزقابض تھے جس پر کریک ڈائون کرتے ہوئے دکانوں کو مسمار کرکے سرکاری کمرسل اراضی کو واگزار کروالیاگیاہے ‘چونیاں میں سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کیخلاف کریک بلاامتیازجاری رہے گاخواہ وہ کتنا ہی بااثرکیوں نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More