The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ، تھانہ گولڑہ پولیس نے اڑھائی سال بعد اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا … لله* ملزم سعید اعوان سے مسروقہ سامان برآمد، آج مزید جسمانی ریمانڈ … مزید

6

لله* ملزم سعید اعوان سے مسروقہ سامان برآمد، آج مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا

اتوار ستمبر
21:20

ًاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ، سب انسپکٹر ملک محمد ممتاز کی سربراہی میں تھانہ گولڑہ پولیس نے اڑھائی سال بعد اشتہاری ملزم سعید اعوان کو گرفتار کر لیا ، ملزم سے مسروقہ سامان برآمد، آج مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا تھانہ گولڑہ پولیس نے اڑھائی سال سے مفرور اشتہاری ملزم سعید اعوان کو گرفتار کر لیا سعید اعوان نے انیلہ رضا، ، عمران زبیری ، قاضی خالد و دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون شمسہ چوہدری کے ای الیون میں واقعہ گھر پر قبضہ کیا تھا اور گھر کا سامان قیمتی سامان بھی غائب کر دیا تھا بعدازاں ایف آئی آر ہائی کورٹ کے حکم پر درج ہوئی تھی ملزم جعلی فوجی آفیسر اور جعلی صحافی بن کر بھی لوگوں لوٹتا رہا ہے ملزم کی گرفتاری کے بعد درجنوں لوگ تھانہ گولڑہ کے ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر ملک محمد ممتاز سے رابطہ کر چکے ہیں پولیس نے ملزم سے گھر پر قبضہ کے دوران حاصل کیا گیا مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا ہے ملزم سے تفتیش جاری ہے ملزم کو مزید ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے ماضی میں کی گئی وارداتوں سے متعلق مزید انکشافات کی توقع ہے جبکہ ملزم کے ساتھ مختلف وارداتوں میں ساتھ والے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More