The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے ترجیہی بنیادوں پر اقدامات اُٹھا ئے جا ئیں، سلطان محمد خان

21

پیر ستمبر
18:05

پشاور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر قانون وپارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ قانون کی بالادستی قائم کرنے،انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو بہتر بنانے کیلئے جلد ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھا ئے جا ئیںکیونکہ صوبائی اور وفاقی حکومتوںکا منشور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پیر کو محکمہ قانون اور انسانی حقوق کی کارکردگی بارے منعقدہ بریفننگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ قا نو ن مسعود احمد، ڈائریکٹر جنرل لاء اینڈ ہیومن رائٹس اسداللہ اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پروزیر قانون کو محکمے کی کاکردگی بارے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ سلطان محمد خان نے اجلاس کو بتایا کہ بہتر کارکردگی کی بنیاد پر محکمہ قانون کو مثالی محکمہ بنانا ہے اُنہوں نے مزید کہاکہ وہ قومیں عظیم بنتی ہیں جہاں انصاف کا بو ل با لا ہو اور غریب عوام کے حقوق کا تحفظ ہو۔

وزیر موصوف نے تمام افسران سے کہا کہ وہ محکمہ کی کاکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور اس سلسلے میں کو ئی کو تا ہی کسی صورت قابل قبول نہیںہو گی اور جس افسر نے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے میں غفلت بر تی اسکے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More