The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قانون سازی کے لئے (ق) لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی نے قرارداد جمع کروا دی … خواتین ،بچوں اور بچیوں کے تحفظ کیلئے تمام پارلیمانی جماعتیںاکٹھی ہو جائیں ،بداخلاقی کے مجرموں … مزید

13


Live Updates

خواتین ،بچوں اور بچیوں کے تحفظ کیلئے تمام پارلیمانی جماعتیںاکٹھی ہو جائیں ،بداخلاقی کے مجرموں کوسرعام پھانسی دی جائے : خدیجہ فاروقی

منگل ستمبر
20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) (ق) لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی پنجاب خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے کہ بداخلاقی اور زیادتی جیسے سنگین جرم کی روک تھام کیلئے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کے لئے قانون سازی کی جائے، گزشتہ روز قرارداد جمع کرانے کے بعد انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملک پاکستان میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، موٹروے کیس کی تشہیر نے ہر شہری کو پریشان کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں ملوث ملزمان اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے مختلف کیسز میں گرفتار ہوئے اور پھر بڑی سہولت کے ساتھ قانون کے شکنجے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے، انہوں نے کہا کہ اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ ایف آئی آر، پراسیکیوشن اور ٹرائل کے مراحل میں بہت سارے سقم ہیں جن کا فائدہ ملزمان اٹھانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سنگین کیسز میں ملوث عناصر کو معاشرے میں آزادانہ گھومنے کی کھلی چھوٹ نہیں ملنے چاہیے، ایسے تمام عناصر ضمانتوں کے بعد بھی کڑی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کے تحفظ کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اپنے جماعتی اور سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فول پروف اور موثر قانون سازی کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور وکلاء برادری بھی قانونی سقم دور کرنے کے لئے اپنا



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More