The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قاسم انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ٹرانسپورٹرز کے مسائل پر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کاپورٹ قاسم پر مشترکہ ہنگامی اجلاس

9

بدھ ستمبر
17:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) قاسم انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل پر درپیش مسائل کے حوالے سے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کا پورٹ قاسم پر ہنگامی اجلاس آل پورٹس ٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن، پورٹ قاسم لوکل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ گڈز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میںآل پورٹ ٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد الیاس ، جنرل سیکریٹری چوہدری طارق پرویز گجر ،چیئر مین راجا خالد پرویز اور وائس چیئر مین حاجی اشرف کے علاوہ دیگر تنظیموں جن میں لوکل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ہلال خان ،حاجی رمضان ،حاجی اسماعیل ،حاجی دین کراچی ٹرانسپورٹ گڈز ایسوسی ایشن کے ملک عارف ،حاجی انور سومرو ،فدا بلوچ ،غلام محمد اور دیگر نے شرکت کی اجلا س میں قاسم انٹر نیشنل کنٹینرٹرمینل (QICT)پر ایکسپوٹ کارگو اور ایمپورٹ کارگو میں رش کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو حائل دشواریوں کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ مارکیٹ پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے لہذا اجلاس میں مشترکہ طور پر طے پایا کہ اس حوالے سے QICTانتظامیہ سے بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے ،دوران اجلاس QICTانتظامیہ سے رابطہ کیا گیا جس پر انہوںنے (آج ) بروز جمعرات صبح ساڑھے گیارہ بجے مسائل پر گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کے لئے میٹنگ طلب کیا ہے اُن کے ساتھ میٹنگ میں یہ طے کیا جائیگا کہ کس طرح IC3اور ٹرمینل پر اس رش کم کیا جائے اور جو گڈز کارگو کا بارش کی وجہ سے رش لگا ہوا ہے اسے کس طرح کنٹرول کیا جائے ٹرانسپورٹرز تنظیموں نے اُمید ظاہر کی کہ QICTکی انتظامیہ ٹرا نسپورٹرز کے ساتھ باہمی تعاون کے ذریعے مسائل کو حل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More