The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قائم مقام ڈائریکٹر پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی شازیہ اظہر کی تعیناتی چیلنج

5

پیر ستمبر
14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) قائم مقام ڈائریکٹر پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی شازیہ اظہر کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

(جاری ہے)

منیر احمد ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں بتایا گیا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شازیہ اظہر بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی میں عرصہ سے تعینات ہیں اور اب قانون کے بر عکس ڈاکٹر شازیہ اظہر کو قائم مقام ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیاہے، درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ مستقل ڈائریکٹر تعینات نہ کرنا قانون کیخلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر شاذیہ اظہر کو ہٹا کر مستقل ڈائریکٹر کی تعیناتی کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More