The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کی ذیلی کمیٹی نے حکومت اور جاپانی کار مینوفیکچررز کے درمیان معاہدے طلب کرلیے … ایف بی آر سے جاپانی کار کمپنیوں کے تین سالہ ٹیکس ریکارڈ اور … مزید

19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کی ذیلی کمیٹی نے حکومت اور جاپانی کار مینوفیکچررز کے درمیان معاہدے طلب کرلیے ،ایف بی آر سے جاپانی کار کمپنیوں کے تین سالہ ٹیکس ریکارڈ اور فنانشل اسٹیٹمنٹ بھی طلب کرتے ہوئے ایس ای سی سی کو کار مینوفیکچررز کا اسپیشل آڈٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ریاض الحق کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا- ایڈیشنل سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے کمیٹی کو گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کمپنیوں نے انہیں بتایا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور ٹیکسز بڑھنے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہی- انجینئر نگ ڈویلپمنٹ بورڈ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ مقامی کاروں پر زیادہ ٹیکسز لگائے گئے ہیں جس کی ای ڈی بی نے مخالفت کی تھی- 40 لاکھ کی گاڑی پر 12 سے 14 لاکھ روپے تک ٹیکسز ہوتے ہیں، 17 فیصد جی ایس ٹی اور ایف ای ڈی 5 فیصد نافذ ہے، خام مال پر بھی ٹیکس اسی تناسب سے دیا جاتا ہی,ٹیکسوں کی شرح میں کمی سے ہی قیمتوں کے اضافہ کو کنٹرول کیا جاسکتا ہی-نچیئرپرسن مسابقتی کمیشن آف پاکستان راحت کونین نے کمیٹی کو بتایا کہ کار مینو فیکچررز کو پاکستان میں آئے ہوئے 37 سالن ہوچکے ہیں،اس دوران انڈسٹری میں کوئی جدت نہیں لائی گئی، اب وقت آگیا ہے کہنگاڑیوں کی مارکیٹ کو کھولا جائے،کار مینو فیکچررز کا ایس ای سی پی سے اسپیشل آڈٹ کرایا جائے،کار مینو فیکچررز کے خلاف گٹھ جوڑ کی انکوائری کونتین سے چھ ماہ میں زیر التواء انکوائری کو مکمل کرلیا جائے گا-کار مینو فیکچررز نے بہت منافع کما لیا ہے،کار مینوفیکچررز کو کافی تحفظ دیا گیا ہے،کمیٹی نے سفارش کی کہ کار مینو فیکچررز کے معاہدے پیش کیے جائیں ،ایف بی آر گاڑیوں پر 2018 سے پہلے اور بعد میں لگائے گئے ٹیکسز کا موازنہ پیش کرے،ایف بی آر گاڑیوں کے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات پیش کرے،پاکستان اسٹیل ملز کے سی ای او نے کمیٹی کو اسٹیل ملز کی مخدوش صورتحال پر بریفنگ دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More