The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قائمقام ڈائریکٹر پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی شازیہ اظہر کی تعیناتی چیلنج

3

پیر ستمبر
15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) قائمقام ڈائریکٹر پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی شازیہ اظہر کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی ۔درخواست منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شازیہ اظہر بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی میں عرصہ سے تعینات ہیں، خلاف قانون ڈاکٹر شازیہ اظہر کو قائمقام ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ۔حکومت کی جانب سے مستقل ڈائریکٹر تعینات نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔استدعا ہے کہ فاضل عدالت ڈاکٹر شازیہ اظہر کو ہٹا کر مستقل ڈائریکٹر کی تعیناتی کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More