The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

قائد اعظم زندہ باد کے ٹیزر نے سب کو ہلا دیا

18

ہفتہ اکتوبر
18:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار و میزبان فہد مصطفی کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے،شائقین فلم والا پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے بے چینی سے منتظر ہیں،فلم والا پروڈکشنز کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور یوٹیوب پر ’قائداعظم زندہ باد‘ کا ٹیزر شیئر کیا گیا۔قائداعظم زندہ باد کے ٹیزر میں فہد مصطفی پولیس والے غنڈے ’’گلاب‘‘ بنے ہیں جس کے ڈولے ، ٹشن، ایکشن، مونچھیں ، ہیئر اسٹائل اور وردی نے دبنگ ،راوڈی ، سنگھم اور سمبا کوبھی چیلنج دیدیا ۔ٹیزرمیں ہوائی جہاز، گاڑیوں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کو بھی اڑتا ہوا دیکھایا گیا ،قبل ازیں فلم والا پروڈکشنز کی جانب سے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں شائقین کو خوشخبری سنائی گئی کہ فلم کا ٹریلر بروز ہفتہ 17 اکتوبر 2020 کو ریلیز کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے، جو ایک پولیس اہلکار کے کردار کے گرد گھومتی ہے۔اداکار فہد مصطفی نے فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ عکس بند کیے گئے ایک سین کی تصویر شیئر کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More