The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فیکٹری مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جاری چارروزہ خصوصی مہم کیلئے ٹیمیں تشکیل

10

جمعرات ستمبر
15:50

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) فیکٹری مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جاری چارروزہ خصوصی مہم برائے کم از کم ادائیگی اجرت کے نفاذ کیلئے ڈائریکٹر لیبر ساہیوال ڈویژن محمد خالد عباس خان نے فیلڈ افسران پر مشتمل تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع میں موجود فیکٹریوں،بھٹہ جات،شاپس اور کمرشل ادارہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ لیبر قوانین پر عمل نہ کرنے والے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گی -انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران متعلقہ لیبر قوانین کے تحت رجسٹریشن، کم از کم ادائیگی اجرت،بونس کی ادائیگی،سالانہ چھٹیوں کی فراہمی ،مزدوروں کی صحت اور تحفظ کے لئے اقدامات،مزدوروں کے اوقات کار اور کام کرنے کی جگہ پر چائلڈ لیبر کی موجودگی کو بھی مانیٹر کیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت ترین کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مالکان کے خلاف چالانات متعلقہ عدالت میں جمع کروائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More