The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فیڈمک آئی ٹی یونیورسٹی کے اشتراک سے صنعتی یونٹوں کی مانیٹرنگ ، آٹومیشن کیلئے جدید ترین ٹیکنیکل لیب قائم کریگی، کاشف اشفاق

20

اتوار اکتوبر
13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک)انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی انجینئرنگ فیکلٹی کے اشتراک سے جدید سائنسی انداز میں صنعتی یونٹوں کی مکمل مانیٹرنگ اور آٹومیشن کے لئے جدید ترین ٹیکنیکل لیب قائم کرے گی تاکہ صنعتوں کو ہونے والے نقصانات پر مو ثر طریقے سے قابو کر انہیں بین الاقوامی صنعتی معیارات پر لایا جاسکے اور وہ بھرپور منافع کما سکیں۔ اپنے کیمپ آفس میں سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ انہوں نے اس ضمن میں وائس چانسلر آئی ٹی یو پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خورشید اور ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر توصیف توقیر ، پرو پرنسپل انویسٹی گیٹرز ڈاکٹر عثمان یونس اور ڈاکٹر ریحان حفیظ پر مشتمل ماہرین کی ٹیم کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں انڈسٹریل مانیٹرنگ اینڈ آٹومیشن لیب کے قیام کے لئے آئی ٹی یو کے ماہرین سے تکنیکی رہنمائی حاصل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جہاں آئی او ٹی استعمال سے پانی ، بجلی اور گیس کے استعمالکی سمارٹ مانیٹرنگ کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی یو فیڈمک کے الیکٹرو مکینیکل سسٹم تیار اور برآمد کرنے والے صنعتی یونٹوں کی مکمل اور مربوط آٹومیشن، ٹریننگ اور کارکردگی کے تجزیہ کے لئے جدید موٹر کیریکٹرائزیشن ٹیسٹ بینچ کی سہولیات کرنے کے لئے ایک مشترکہ سینٹر آف ایکسیلینس بھی قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے لئے ڈیجیٹلائزیشن ٹرانسفارمیشن وقت کی ضرورت اور 5 ویں صنعتی انقلاب کی بنیاد ہے۔ یہ لیب صنعتوں کو جدید اور غیر روایتی حل بھی فراہم کرے گی جو ان کی فیکٹریوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں اور وسائل کو سامنے لائے گی تاکہ وہ بغیر کسی اضافی مالی بوجھ کے زیادہ سے زیادہ پیداوار کے ساتھ ساتھ زیادہ منافع بھی کما سکیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More