The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی اپنیگرین انکلیو بہارہ کہو گرین انکلیو فیز ون کے ممبران کو ہدایات

13

ہفتہ اکتوبر
13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے اپنیگرین انکلیو بہارہ کہو گرین انکلیو فیز ون کے ممبران کو ہدایات دی ہیں کہ مجوزہ منصوبے کا لے آؤٹ پلان نقشہ نئے سرے سے مرتب کرکے منظور کر لیا گیاہے اور منصوبہ پر کام مقررہ وقت پر مکمل ہو گا۔

(جاری ہے)

ہاؤسنگ اتھارٹی اس منصوبے کے پلاٹ نمبرز کی قرعہ اندازی کا عمل کرنے جارہی ہے اس ضمن میں تمام ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ قرعہ اندازی میں ان ممبران کو شامل کیا جائے گا جنہوں نے مجوزہ پیمنٹ شیڈول کے مطابق اپنی اقساط جمع کرادی ہیں۔

ہاوسنگ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق جن ممبران نے ابھی تک اپنی اقساط جمع نہیں کرائیں ان سے گزارش ہے کہ وہ دس دن کے اندر اپنی اقساط جمع کرا کر اتھارٹی کو مطلع کریں تاکہ ان کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیا جا سکے۔پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قرعہ اندازی کے بعد یہ پلاٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کے طریقہ کار کے تحت قابل انتقال اور ٹرانسفر ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More