The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بورڈ آف ریونیو، پنجاب کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے

20

ہفتہ اکتوبر 12:47

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بورڈ آف ریونیو، پنجاب کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بورڈ آف ریونیو، پنجاب کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ملک میں ٹیکس وصولی نظام کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنانے کے لئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلہ میں مزید ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ایف بی آر نے بورڈ آف ریونیو، پنجاب کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت بورڈ آف ریونیو، پنجاب کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ڈیٹا فراہم کیا جائے گا جس میں متعدد لین دین یا ٹرانزیکشنز سے متعلق ای سٹامپ اور اراضی کی ملکیت کا ڈیٹا بھی شامل ہو گا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایف بی آر کی بھرپور کوشش ہے کہ تھرڈ پارٹی کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے اپنے آئی ٹی سسٹمز کو ان فریقوں کے سسٹمز کے ساتھ جوڑا جائے تاکہ ٹیکس کا دائرہ وسیع ہو اور وصولی کے نظام کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنایا جا سکے۔\932

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More