The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فیلڈ اسسٹنٹس دھان کی فصل کی باقیات کو جلائے جانے کی روزانہ مانیٹر نگ کریں گے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع)

12

بدھ ستمبر
16:48

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) کاشتکاردھان کی باقیات کو کٹائی کے بعدآگ لگانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے فضائی آلودگی(سموگ)پیدا ہوتی ہے ۔ سموگ کے اثرات کو کم کرنے کیلئے فصلوں کی باقیات مثلاً دھان کے مڈھوں کو زمین میں ملا کر زمین کی ذرخیزی میں اضافہ کریں۔محکمہ زراعت( توسیع) کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری خالد محمود نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران بتایاکہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کے واقعات کو روکنے کیلئے محکمہ زراعت ضلع بھر میں ہر ممکن اقدامات کرے گا ۔ سموگ کی وجہ سے انسانی زندگی فصلات، باغات اور سبزیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سال فیلڈ اسسٹنٹس روزانہ کی بنیاد پر دھان کی فصل کی باقیات کو جلائے جانے والے واقعات کو مانیٹر کریں گے اور اس کی رپورٹ ڈائریکٹر(ایم اینڈ ای) اوراپنے متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹر کوارسال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کی صورت میں متعلقہ کاشتکار کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی لہذٰا کاشتکار دھان کی کٹائی کے بعد مڈھوں کو آگ لگانے سے گریز کریں کیونکہ اس عمل سے نہ صرف زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ زمین کی زرخیزی بھی متاثر ہوتی ہے اوردھان کے مڈھوں سے اٹھنے والا دھواں ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بھی بنتا ہے۔

دھان کے مڈھوں کو تلف کرنے کیلئے کاشتکار روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو کی مدد سے باقیات کو زمین میں ملا دیںیا گہرا ہل چلا کر آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈال کر پانی لگا دیں جس سے زمین کی زرخیزی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوںنے کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ زراعت سے اس ضمن میں مکمل تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More