The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فیصل قریشی بھی کے الیکٹرک کے ہاتھوں لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں میں شامل

9

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی بھی کے الیکٹرک کے ہاتھوں لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں میں شامل ہوگئے ہیں۔فیصل قریشی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کے الیکٹرک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بھئی جنریٹر یا ڈیزل والوں سے کوئی کانٹریکٹ ہی کرلو تاکہ ہمیں بجلی فراہم ہوسکے۔اداکار نے اپنے علاقے کی لوڈشیڈنگ کے اوقات سے کے الیکٹرک کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک بجلی نہیں تھی اور پھر رات کے ایک بجے دوبارہ بجلی چلی گئی اور خدا جانے کہ کب بجلی واپس آئے گی۔فیصل قریشی کے اِس ٹوئٹ پر کے الیکٹرک کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹ کی جانب سے لکھا گیا کہ ہم نے آپ کی شکایت کا جواب آپ کو ڈی ایم یعنی ذاتی میسج میں دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار کے اِس ٹوئٹ پر جہاں ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ جواب دیئے تو وہیں اداکار، میزبان و گلوکار فخر عالم بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔فخرِ عالم نے اپنے ٹوئٹ میں فیصل قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ آپ اپنے بل کا اکائونٹ نمبر کے الیکٹرک کو ڈی ایم کریں شاید آپ کے گھر کی بجلی ڈی ایم اِن باکس میں ہو۔انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کے الیکٹرک ایک پیشہ ورانہ کمپنی ہے اور آج کل تو یہ بلنگ ہیکنگ کے معاملات کو حل کرنے میں مصروف ہے۔فخرِ عالم کے اِس ٹوئٹ پر فیصل قریشی نے لکھا کہ آ ہم ڈی ایم، ڈی ایم کھیلتے ہیں۔واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی بدولت کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری کافی پریشان ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More