The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں ڈرینج لائنوں اور نالوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل تیزی سے جاری، منیجنگ ڈائریکٹر

12

جمعرات ستمبر
15:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈرینج لائنوں اور نالوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل جاری ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور چوہدری نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ حالیہ بارشوں کے دوران شروع کی جانے والی ڈی سلٹنگ کی مہم تاحال جاری ہے جس میں ہر روز فیلڈ سٹاف کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈرینج لائنوں اور نالوں کی ڈی سلٹنگ کامیابی سے کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ آج واسا کے فیلڈ سٹاف نے چینل فو رڈی، احمد نگر ، جڑانوالہ روڈ ، نمل یونیورسٹی، سول لائن کے علاقوں شادمان ، اسلام نگر ،گلستان کالونی ، غلام محمد آباد کے علاقے چوڑ ماجرہ ، گلشن کالونی ، کننک بستی ،شمس آباد ،کریم ٹائون،الٰہی آباد، رچنا ٹائون ،ضیاء ٹائون، منصور آباد ،ملت ٹائون ،نور پور ،جوہر کالونی کی ڈریننگ لائنوں اور نالوں کی ڈی سلٹنگ اور صفائی و ستھرائی کا کام مکمل کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More