The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فیصل آباد چیمبر ،سالانہ انتخابات کے پہلے مرحلہ میں کارپوریٹ کے بعد ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات بھی مکمل … ایسوسی ایٹ کلاس کی خالی ہونیوالی سات نشستوں پر انتخابات میں … مزید

7

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سالانہ انتخابات 2020-21کے پہلے مرحلہ میں کارپوریٹ کے بعد ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات بھی مکمل ہو گئے ہیں۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی خالی ہونے والی سات نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے 14امیدواروںکے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق خالد پرویز آف میسرز نیو شاہین ہوزری نے ریکارڈ1020ووٹ حاصل کئے۔ اعجاز نثار آف میسرز ٹرائی سٹار انٹر نیشنل نے 1009ووٹ حاصل کئے۔ محمد افضل آف میسر ز افضل انٹر پرائززنے 1010ووٹ حاصل کئے۔ محمد فاضل آف میسرز نیشنل ٹریڈرزنے 1002حاصل کئے۔ اسامہ سعید اعوان آف میسرز ساریہ سعید اعوان اسٹیٹ لنکرز اینڈ ڈویلپرزنے 1001ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

عبدالجبارآف میسرز ہنڈ ا سنٹر نے 991ووٹ حاصل کئے۔خرم شہزاد آف میسرز پیپر کلب نے 965 ووٹ حاصل کئے۔ ملک منظور مقبول آف میسرز الفلاح ہوزری نے 147ووٹ حاصل کئے۔محمد طیب آف میسرز طیب اینڈ برادر نی144 ووٹ حاصل کئے۔ نور الہدیٰ بٹ آف میسرز بٹ جی باربر سٹور نے 112ووٹ حاصل کئے۔محمد انعام اللہ خاں آف میسرز خان کارپوریشن نی112ووٹ حاصل کئے۔اشفاق حسین آف میسرزپیرا ڈائز سنٹر نے 130ووٹ حاصل کئے۔محمد مدثر بشیر آف میسرز کوالیٹیکس ٹریڈنگ نے 106ووٹ حاصل کئے۔ فخر الزمان بٹ آف میسر ز بٹ برادرز بیوٹی ہائوس نی100ووٹ حاصل کئے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کے کامیاب ہونے والے امیدواروں میںخالد پرویز آف میسرز نیو شاہین ہوزری، اعجاز نثار آف میسرز ٹرائی سٹار انٹر نیشنل،محمد افضل آف میسر ز افضل انٹر پرائزز، محمد فاضل آف میسرز نیشنل ٹریڈرز، اسامہ سعید اعوان آف میسرز ساریہ سعید اعوان اسٹیٹ لنکرز اینڈ ڈویلپرز،عبدالجبارآف میسرز ہنڈ ا سنٹر اورخرم شہزاد آف میسرز پیپر کلب شامل ہیں۔ان کا انتخاب 2سال کی مدت کیلئے ہوا ہے الیکشن کمیشن کے ممبران میاں آفتاب احمد، مزمل سلطان اور عاطف منیر کے مطابق انتخاب انتہائی پر امن ، صاف اور شفاف ماحول میں ہوئے اور کسی امیدوار کی طرف سے کسی قسم کا اعتراض نہیں کیا گیا۔ پولنگ کے عمل کو دیکھنے کیلئے دن بھر وکلاء ، صحافی اور سول سوسائٹی کے نمائندے آتے رہے۔ دریں اثناء خواتین کی خالی ہونے والی ایک نشست پر مسز نگہت شاہد پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہو چکی ہیں۔ اس لئے اس کلاس کیلئے پولنگ نہیں ہوگی۔ تینوں کلاسوں کے انتخابات کے بعد اب صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کا انتخاب ہوگا ۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے اہل امیدوار اِن عہدوں کیلئے 17ستمبر تک درخواستیں دے سکتے ہیں جن کی جانچ پڑتال 18اور پولنگ 19ستمبر کو ہو گی۔ مزید برآں اس سلسلہ میں حتمی اور سرکاری نتائج کا باضابطہ اعلان 30ستمبر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More