The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فیصل آباد پٹرولنگ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ9 جعلی نمبرپلیٹ لگے اور ایک چوری شدہ مو ٹر سائیکل برآمد کر لی

7

بدھ ستمبر
16:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) فیصل آباد پٹرولنگ پولیس نے پل کاہنہ پٹرولنگ پوسٹ جھامرہ سے ناجائز اسلحہ کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ملزم سی01رائفل 244بور اورگولیاں جبکہ پٹرولنگ VACکھڑنوالہ فیصل آباد نے چوری شدہ کاراورموٹر سائیکل برآمدکر لی جبکہ سبز اور جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والی09موٹرسائیکل سوار وں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد سید سلیم حید شاہ کی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پولیس پوسٹ پل کاہنہ دورانِ گشت و ناکہ بندی ملزم سخاوت علی ولدمحمد طفیل کے قبضہ سے 01عدد رائفل244بور اور گولیاں برآمد کرلیں ۔ملزم اسلحہ کی بابت کسی بھی قسم کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکاجس کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیاجبکہ پٹرو لنگ پوسٹ جھامرہ کی حدود میں دوران گشت و ناکہ بندی غلام عباس ولد سکندر حیات سے دوران تلاشی 01عددرپسٹل 9ایم ایم اور گولیاں برآمد کر کے ملزم کے خلافFIRکا اندراج کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اسی طرح پٹرولنگ پوسٹ VACکھڑیانوالہ سے چوری شدہ 01موٹر سائیکل اور01کار بر آمد کر لی ۔ جبکہ دیگر پوسٹ ہائے فیصل آباد کی جانب سے 08موٹر سائیکلز پرجعلی نمبر پلیٹس لگا کر گومنے والے افراد کے خلاف 97Aکے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More