The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

)فیصل آباد ،شہری کے خلاف خود ساختہ مقدمہ درج کرنے پر تھانیدار‘ڈولفن اہلکار ساتھیوں سمیت مقدمہ کی زد میں آگیا

12

اتوار اکتوبر
23:05

’ فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) شہری کے خلاف خود ساختہ مقدمہ درج کرنے پر تھانیدار‘ڈولفن اہلکار ساتھیوں سمیت مقدمہ کی زد میں آگیا‘تھانہ منصور آباد میں 9ج ب کے رہائشی سعید احمد ولد غلام حسین نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کا بھتیجا شعیب ولد لیاقت 5جون کی شب شاہکوٹ سے واپس گاڑی میں سوارہوکر گھرآرہا تھا تو راستے میں ڈولفن اہلکاروں نے روک لیا جھمرہ روڈ پر دوران چیکنگ لقمان آباد میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر اسے تھانہ منصور آباد لے آئے خود ساختہ وقوعہ بنا کر 2180گرام چرس ڈال دی اور 6جون کو مقدمہ نمبر1068بجرم 9Cدرج کر لیا دوران تفتیش انکشاف ہونے پر اے ایس آئی ذوالفقار ‘کانسٹیبل یاسر‘ محمد آصف ‘زاہد اور عادل وغیرہ کے خلاف C155کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More