The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فیصل آباد، 24 گھنٹوں میں 5 بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات، ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

8

اتوار ستمبر
19:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) فیصل آباد میں ایک ہی روز میں 3 کم سن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا ،4 سالہ بچی اور 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی تاہم کسی واقعے کا ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔ نجی ٹی وی نے پولیس رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ تاندلیانوالہ میں ملزم سلمان نے 4 سالہ بچی کو ورغلا کر اپنے بیٹھک میں لے جاکر زیادتی کی کوشش کی تو بچی کی چیخ و پکار سن کر لواحقین موقع پر پہنچے تو ملزم فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تاندلیانوالہ میں ہی 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، لڑکی کی پکار سن کر اہل علاقہ پہنچے تو ملزم شعیب فرار ہوگیا۔دیگر تین واقعات میں7 سے 10 سال کے تین بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ نیو سول لائن میں دکان سے چیز خریدنے آئے 9 سالہ بچے سے دکاندار نے زیادتی کی جبکہ ستیانہ کے چک 33 گ ب میں ملزم عظمت نے 10 سالہ بچے اور سمندری کے چک 487 گ ب میں ملزم عبدالرحمن نے 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More