The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار میں پنجاب بار کے الیکشن کیلئے 4 سیٹوں کیلئے 18امیدوار میدان میں آگئے

27

اتوار اکتوبر
17:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار میں پنجاب بار کے الیکشن کیلئے امیدواروں کی انتخابی مہم کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں‘امیدواروں کی طرف سے الیکشن کے قواعد وضابط کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں‘بڑے بڑے سائن بورڈز آویزاں‘اشتہارات پر پابندی کے باوجود دھڑلے سے سلسلہ جاری‘ووٹرز کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے شہر کے بڑے ہوٹلوں میں کھانے کھابوں پر لاکھوں کے اخراجات‘دوسری طرف لائسنس ہولڈرز ینگ وکلاء بدستور ناراض‘ضلع کچہری سے ضلعی انتظامیہ نے بلاتفریق امیدواروں کے بورڈز اکھاڑدیئے‘پنجاب بار کونسل کے پانچ سالہ انتخابات میں 75سیٹوں کیلئے 28نومبر کو انتخاب عمل میں لایا جائیگا جس کے لئے فیصل آباد میں وکلاء کی تعداد 6 ہزار 281 ہے فیصل آباد میں 4 سیٹیں‘جھنگ‘چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک ایک سیٹ کے لئے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں فیصل آباد میں 18امیدوار میدان میں ہیں جس کے لئے ووٹرز کو رام کرنے کے لئے بڑے بڑے ہوٹلوں میں لاکھوں کے اخراجات کئے جا رہے ہیں جبکہ بڑے بڑے قدآور سائن بورڈ بھی بعض بارز میں آویزاں ہیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے صرف فیصل آباد میں ایک امیدوار کی شکایت پر سائن بورڈز اتار دیئے لیکن اسکے باوجود دوسری بارز میں بورڈز آویزاں ہیں جبکہ ٹولیوں کی شکل میں اکٹھے ہوکر بیچ لگا کر ووٹ مانگنے کا سلسلہ بھی ترک نہ ہو سکا کئی امیدوار تو ووٹرز کے گھروں تک بھی پہنچ رہے ہیں دوسری طرف 2018سے لیکر اب تک مختلف پابندیوں سے گزرتے ہوئے ینگ وکلاء کی بہت بڑی تعداد بھی لائسنس ہولڈرز ہوچکی ہے جو کہ وکلاء کے لئے کچھ نہ کرنیوالے بڑے وکلاء کیخلاف ہیں انہی وکلاء کی پالیسیوں کے زیرعتاب ہیں کبھی لاء گیٹ کا مشکل ترین ٹیسٹ پاس کرنا‘کبھی احتجاج کے بعد پنجاب بار کونسل سے شنوائی‘کبھی 40 نمبر سے لیکر 49 نمبر تک لائسنس ملنے کے بعد ذہنی اضطراب‘امیدوار برائے ممبر پنجاب کونسل فیصل آباد سیٹ چوہدری عبدالسلام نے فیصل آباد میں ینگ وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب انہیں بلامشروط لائسنس مل گیا اس کے بعد ان کے ووٹ پر پابندی غیر آئینی ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More