The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فیسکونے چاروں سرکلز میں سالانہ مینٹی نینس شیڈ ول جاری کردیا

12

اتوار اکتوبر
17:20

فیصل ا?باد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر ارشد منیر کی خصوصی ہدایت پر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے چاروں سرکلز میں سالانہ مینٹی نینس شیڈ ول جاری کردیا ہے۔الیون کے وی ڈسٹری بیوشن سسٹم اور گرڈسٹیشنز پر یکھ بھال کے کام کیلئے سٹاف کو ضروری سامان اور ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ٹرانسفارمر زاور ٹرانسمیشن لائینز کی مینٹی نینس کیلئے درختوں کی کٹائی اور کانٹ چھانٹ،تاروں کی تبدیلی،گرڈسٹیشنز پر سرکٹ بریکر کی ٹیسٹنگ اور ٹاورز پر ڈسک کی صفائی اورتبدیلی کی جائے گی جبکہ دوران کام مختلف فیڈرز کومختلف دورانیے کیلئے شٹ ڈاؤن بھی کیاجائے گا۔ ترجمان فیسکو نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں فیلڈ سٹاف نے مختلف فیڈرز کی پیٹرولنگ کی تھی اور کام کی نوعیت کا تعین کرلیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اب موسم بہتر ہوتے ہی شیڈول مرتب کرکے سالانہ مینٹی نینس شروع کرد ی گئی ہے۔چیف ایگزیکٹو نے سٹاف کو سیفٹی فرسٹ کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر اور مکمل حفاظتی اقدامات کرکے کام کرنے کی ہدایات دی ہیں اور کہا کہ شیڈول کے مطابق کام کرنے کے بعد صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنانے میں بہت مدد ملے گی اور سسٹم بھی اپ گریڈ ہوگا۔انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو بجلی کی بلا تعطل سپلائی میں حائل رکاوٹوں کو دورکیاجائے تاکہ ان کو چوبیس گھنٹے بجلی کی ترسیل جاری رکھی جاسکے۔اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر (آپریشن) فرسٹ سرکل رائے اصغر حسین نے اپنی سربراہی میں موسم سرما میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ اور ٹرپنگ کا باعث بننے والے درختوں کی کٹائی اور کانٹ چھانٹ کا عمل شروع کروادیا ہے۔گزشتہ روزا?پریشن سٹاف نے نے ایس ڈی او مبشر لاڑاکی سرکردگی میں مختلف مقامات سے درختوں کی کانٹ چھانٹ اور کٹائی کی اس موقع پر ایس ای رائے اصغر حسین اور ایکسئین فیسکو چک جھمرہ ڈویڑن سجاد حیدر اعوان نے ان کی نگرانی کی اور اس حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی صورت میں احتیاطی تدابیر اور مناسب ٹی اینڈ پی کے بغیر کام نہ کریں اور اپنی جان کی حفاظت کو مقدم جانیں۔ اس موقع پر ریجنل چئیرمین ہائیڈرو یونین سرفراز ہندل بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More