The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فیروز پورانڈسٹریل ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں تنویر احمد شیخ بلامقابلہ چیئرمین منتخب

10

پیر ستمبر
17:07

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاہور کے سلانہ انتخابات 2020-21میں تنویر احمد شیخ چیئرمین جبکہ خالد محمود سینئر وائس چیئرمین، شہباز اسلم، ابرار شفیع، عبدالمجید ،شفیق احمدبٹ ، جواد ایوب چغتائی، وسیم اسلم چوہدری بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

نو منتخب وائس چیئرمین فرایا شہبازاسلم ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری نے فیروز پور انڈسٹریل اسٹیٹ(فرایا) کے انتخابات میں تنویر احمد شیخ کو چیئرمین ،خالد محمود کوسینئر وائس چیئرمین اور نومنتخب دیگر وائس چیئرمینوں کو انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران خود صنعتکار ہیں اور صنعتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ،انتخابات میں کامیابی کے بعد نئے عہدیداران فیروز پور انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتی شعبہ میں سہولیات کی فراہمی اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More