The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فٹبال پریمئر لیگ،چیلسی نے برائٹن، وولورہیمپٹن نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو ہرا دیا

9

منگل ستمبر
15:35

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) فٹبال پریمئر لیگ میں چیلسی نے برائٹن کو تین ایک سے ہرا دیا، وولور ہیمپٹن نے دو اسٹائلش گولز سے شیفیلڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی، خالی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے جوش و خروش نے دیکھنے والوں بھی پرجوش کر دیا۔انگلش میدانوں پر فٹبال کا بڑا میلہ بھی سج گیا، پریمئر لیگ میں چیلسی نے برائٹن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

چیلسی نے کھیل کا آغاز جارحانہ اندازمیں کرتے ہوئے 23 منٹ برتری حاصل کی۔ جورگینو نے پنلٹی کک پر پہلا اسکور کیا، دوسرے ہاف میں بھی فٴْل ایکشن نظر آئے۔ چیلسی نے مزید دو گول کر دیئے، حریف برائٹن کی طرف سے ٹروسرڈ نے واحد گول کیا۔دوسرے میچ میں وولورہیمپٹن نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو دو صفر کی ہار سے دوچار کیا۔ فاتح ٹیم کی طرف دونوں گول میچ شروع ہوتے ہی کیے گئے۔ تیسرے اور پھر چھٹے منٹ کے ہیڈر نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ ایس او پیز کے باعث خالی اسٹینڈز کے باوجود کھلاڑیوں کے جوش و خروش نے سب کو پرجوش کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More