The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فوکل پرسنز، ایڈوائزرز، کوآرڈی نیٹرز کے عہدوں کو تحلیل کر دیا‘ فیاض الحسن چوہان … پی ٹی آئی عوام سے براہِ راست رابطے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال جاری رکھے گی‘صوبائی … مزید

9

پی ٹی آئی عوام سے براہِ راست رابطے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال جاری رکھے گی‘صوبائی وزیر اطلاعات

منگل ستمبر
15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کے تحلیل کیے جانے کا نوٹیفیکیشن فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا پر لاگو نہیں ہوتا،وزیرِ اطلاعات کے فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا اور انکی ذیلی ٹیمیں بدستور کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِ اطلاعات کے فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا میاں انس ڈولہ اور انکی ذیلی ٹیمیں بدستور ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں،اس کے علاوہ تمام فوکل پرسنز، ایڈوائزرز اور کوآرڈینیٹرز کے عہدوں کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔

فیاض الحسن نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں ڈیجیٹل میڈیا کی تحصیل و ضلع لیول ٹیموں نے احسن طریقے سے کام کیا ہے،اب وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا وِنگ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل و ڈیجیٹل میڈیا آج کے دور کا انتہائی اہم جزو ہے،پی ٹی آئی عوام سے براہِ راست رابطے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More