The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فوج ہمارے قومی اور پاکستان کے جغرافیائی وجود کے تحفظ کی ضمانت ہے ، راجہ راشد حفیظ

17

اتوار اکتوبر
21:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ فوج ہمارے قومی اور پاکستان کے جغرافیائی وجود کے تحفظ کی ضمانت ہے جس نے بیرونی جارحیت سمیت ہر مشکل اور آڑے وقت میں قوم کی حفاظت کی ذمہ داری بہ احسن ادا کی، نواز شریف اپنی سیاست میں فوج کو ملوث نہ کریں اورملک دشمن عناصر کی بولی نہ بولیں، ہماری سیاست ، معیشت اور معاشرت سمیت سب کچھ پاکستان کی بقائ اور سلامتی کے ساتھ وابستہ ہے، فوج پر تنقید کرنا یا اسے کمزور کرنے کی کوشش کرنا ملک کی بقائ اور سلامتی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اندرونی طور پر دہشت گردی کے شکار ہمارے وطن عزیز کو دہشت گرد عناصر سے پاک کر کے فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے اور اس کے نتیجے میں قائم ہونے والے امن وامان کی وجہ سے ہی ہماری تمام سرگرمیاں جاری ہیں، اسی طرح سرحدوں پر چاک و چوبند پاک فوج کسی بھی بیرونی جارحیت کو روکے ہوئے ہے اور ہم اپنے وطن میں امن وامان کی فضا میں رہ رہے ہیں، انہو ں نے کہا کہ میاں نواز شریف ضرور سیاست کریں مگر فوج کو اپنی سیاست میں ملوث کرکے اسے کمزور نہ کریں، راجہ راشد حفیظ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے لیڈران اپنی ذاتی محرومیوں اور مجبوریوں کو دور کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More