The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فن لینڈکی خاتون وزیراعظم کی بولڈ تصاویر پر ملک میں جنسیت پر بحث … میگزین نے سانا مارین کی بولڈ تصویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کردی،صارفین نے تصاویر کو عریاں اور فحش قرار … مزید

11

میگزین نے سانا مارین کی بولڈ تصویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کردی،صارفین نے تصاویر کو عریاں اور فحش قرار دے دیا

اتوار اکتوبر
16:20

ہیلنسکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) یورپی ملک فن لینڈ کی وزیر اعظم 34 سالہ سانا مارین کی جانب سے حال ہی میں معروف فیشن میگزین کے لیے کرائے گئے قدرے بولڈ فوٹو شوٹ پر وہاں جنسیت پر نئی بحث چھڑ گئی۔سانا مارین دسمبر 2019 میں محض 34 برس کی عمر میں وزیر اعظم بننے کے بعد دنیا کی نوجوان ترین وزیر اعظم بنی تھیں اور گزشتہ ایک سال سے انہوں نے ملک میں کئی تبدیلیاں بھی متعارف کرائیں۔سانا مارین جہاں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم بنی تھیں، وہیں وہ اب تک فن لینڈ کی تیسری خاتون وزیر اعظم بھی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سانا مارین نے اقتدار میں آنے کے بعد فن لینڈ میں صنفی مساوات اور خواتین کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کے منصوبوں پر بھی کام شروع کیا، جس وجہ سے ان کی تعریفیں بھی کی جاتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم حال ہی میں ان کی جانب سے فن لینڈ کے معروف فیشن میگزین للی ٹرینڈی کے لیے کرائے گئے فوٹو شوٹ پر وہاں ایک نئی بحث چھڑ گئی اور وہاں کے مرد و خواتین جنسیت پر بحث کرنے لگ گئے۔

ٹرینڈی میگزین نے اکتوبر 2020 کے شمارے میں سانا مارین کو سرورق کی زینت بنایا اور میگزین نے ان کا انٹرویو بھی شائع کیاتاہم مذکورہ انٹرویو کے لیے وزیر اعظم سانا مارین کی جانب سے کھچوائی گئی تصاویر کے بعد فن لینڈ میں جنسیت پر نئی بحث چھڑ گئی اور کئی افراد نے وزیر اعظم کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ٹرینڈی میگزین نے اگرچہ سرورق پر وزیر اعظم کی عام تصویر شائع کی تاہم میگزین میں شائع ان کے انٹرویو میں بعض تصاویر انتہائی بولڈ ہیں، جن میں وزیر اعظم کی چھاتی کے کچھ حصوں کو نمایاں پر دیکھا جا سکتا ہے۔ٹرینڈی میگزین نے سانا مارین کی ایک بولڈ تصویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی، جس کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی جنسیت کے معاملے پر بحث کرتے ہوئے وزیر اعظم کی تصاویر کو عریاں اور فحش قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More