The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فلموں میں بہتری اور کامیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا،نعیم خان … ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،ہم بھارت سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،نوجوان پروڈیوسرکی … مزید

10

ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،ہم بھارت سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،نوجوان پروڈیوسرکی گفتگو

اتوار اکتوبر
12:15

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسرنعیم خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن یہ ایک اچھا آغاز ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں میں مزید بہتری اور کامیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا،کیونکہ ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،ہم بھارت سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

نعیم خان نے کہا کہ نئی بننے والی فلمیں پاکستانی فلم انڈسٹری میں نئے رجحانات متعارف کروائیں گی جس سے آنیوالے دنوں میں ہم اور بھی کامیابیاں حاصل کریں گے۔نعیم خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں جس طرح کام ہورہا ہے وہ بے حد حوصلہ افزاء ہے لیکن اب روایتی فلموں سے ہمیں دور رہنا ہوگا، فلم میں اچھی کہانیوں کا انتخاب وقت کی ضرورت ہے وہی فلمیں کامیاب ہوں گی جس کی کہانی جاندار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More