The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فلسطینی بچے اور اس کے والدین کے قتل میں ملوث اسرائیلی شہری کو سخت سزا سنا دی گئی … مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی بچے اور اس کے والدین کے قتل میں کردار ادا کرنے والے … مزید

18

مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی بچے اور اس کے والدین کے قتل میں کردار ادا کرنے والے اسرائیلی شخص کو 42 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر
جمعرات ستمبر
07:32

فلسطینی بچے اور اس کے والدین کے قتل میں ملوث اسرائیلی شہری کو سخت سزا ..
تل ابیب (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر 2020ٰء) فلسطینی بچے اور اس کے والدین کے قتل میں ملوث اسرائیلی شہری کو سخت سزا سنا دی گئی۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی بچے اور اس کے والدین کے قتل میں کردار ادا کرنے والے اسرائیلی شخص کو 42 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں اپنی نوعیت کا عجیب و غریب واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس میں ایک اسرائیلی شہری کو فلسطینی بچے اور اس کے والدین کے قتل میں ملوث ہونے پر ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015ء میں مقبوضہ مغربی کنارے پر دُما ولیج حملے میں دواب شاہ فیملی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں کمسن بچہ اور اس کے والدین شہید ہو گئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد اسرائیلی کو عالمی برادری کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اسرائیلی انتہا پسندی بھی بےنقاب ہو گئی تھی۔
العربیہ کے مطابق وسطی اسرائیل میں لوڈ کی ضلعی عدالت نے بدھ کے روز سزا سناتے وقت ملزم کا نام نہیں لیا کیونکہ وہ قتل کے وقت 17 سال کا تھا اور اس پر نابالغ کے طور پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More