The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فرسٹ الیون ٹیموں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پر اپ ڈیٹ … پی سی بی نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ الیون اسکواڈز کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے بعدکُل 103 کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف … مزید

7

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) پی سی بی نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ الیون اسکواڈز کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے بعدکُل 103 کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو آج بروز جمعرات سنٹرل اسٹیشنز مں طلب کرلیا ہے۔ ان تمام افراد کے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
اب ان 103 افرادکی دوسری کوویڈ19 ٹیسٹنگ 18 ستمبر کو پی سی بی میڈیکل ٹیم کی زیرنگرانی ان کی ٹیم کے لیے مقررہ سنٹرل اسٹیشنز پر ہوگی۔

(جاری ہے)

سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کے لیے رماداہوٹل ملتان جبکہ بلوچستان اور سندھ کے لیے مریدکے کنٹری کلب لاہور کو سنٹرل اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔اس دوران اسکواڈز میں شامل ہر فرد کو علیحدہ علیحدہ کمروں میں رہائش دی جائے گی۔
ان اسکواڈز میں شامل ایک فرد کا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہیں آئندہ پانچ روز کے لیے اپنی رہائشگاہ میں سیلف آئسولیٹ کردیا گیا ہے،جس کے بعد ان کاایک اور کوویڈ19 ٹیسٹ ہوگا۔اس ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں دوسرے ٹیسٹ کے لیے سنٹرل اسٹیشن طلب کیا جائے گا۔
دورہ انگلینڈ سے وطن واپس پہنچنے والے قومی کرکٹرز کو اپنے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ 22 ستمبرکو پی سی بی کیشعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کو جمع کرانی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More