The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فرانس کی سڑکوں پر ہراسانی کا پر تشدد واقعہ، 22 سالہ طالبہ نشانہ بن گئی … متاثر لڑکی الزبتھ نے بتایا ہے کہ تین افراد نے اسے چہرے پر مکا مارا اور کہا کہ تم نے سکرٹ کیوں پہنی … مزید

24

متاثر لڑکی الزبتھ نے بتایا ہے کہ تین افراد نے اسے چہرے پر مکا مارا اور کہا کہ تم نے سکرٹ کیوں پہنی ہے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر
جمعہ ستمبر
08:06

فرانس کی سڑکوں پر ہراسانی کا پر تشدد واقعہ، 22 سالہ طالبہ نشانہ بن گئی
پیرس (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 ستمبر 2020ء) فرانس کی سڑکوں پر ہراسانی کا پر تشدد واقعہ، 22 سالہ طالبہ نشانہ بن گئی۔ متاثر لڑکی الزبتھ نے بتایا ہے کہ تین افراد نے اسے چہرے پر مکا مارا اور کہا کہ تم نے سکرٹ کیوں پہنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کی سڑکوں پر ہراسانی کا ایک پر تشدد واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس میں چند اوباش لڑکوں نے سکرٹ پہننے کو بنیاد بنا کر ایک بائیس سالہ طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ہے۔ دلخراش واقعے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے متاثرہ لڑکی الزبتھ کا کہنا ہے کہ جب اسے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تو وہاں درجن سے زائد افراد موجود تھے لیکن کسی نے بھی اس کی مدد کے لیے مداخلت نہیں کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل
جمعرات کے روز بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مشرقی شہر مل ہاؤز میں دو خواتین پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں اور اس واقعہ میں بھی ایک شخص نے خواتین سے کہا تھا کہ ان کی سکرٹ بہت چھوٹی ہے۔

حکومت نے اس طرح کے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ فرانس میں سڑک پر ہراسانی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اکثر ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہراسانی کے ایسے پرتشدد واقعات میں زیادتی کے باعث سنہ 2018ء میں حکام نے سڑکوں پر ہراساں کیے جانے کے خلاف باقاعدہ ایک قانون کی منظوری دے دی تھی، تاہم اس کے باوجود بھی سڑکوں پر ہراسانی کے کم و بیش 1800 مختلف واقعات میں جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More