The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فاسفین گیس کے بادلوں سے زہرہ پر زندگی کی علامت کا امکان

4

بدھ ستمبر
10:25

لندن ۔ 16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) تحقیق کاروں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے کہا ہے کہ اٴْنہوں نے زہرہ کے بادلوں میں فاسفین گیس کا کھوج لگایا ہے جو اس سیارے پر زندگی کی ممکنہ علامت ہے۔برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی، جاپان کی کیوٹو سانگیو یونیورسٹی اور دیگر نے اپنی تحقیق کے نتائج برطانوی سائنسی جریدے نیچر اًسٹرونومی میں شائع کیے ہیں۔مذکورہ ٹیم نے ریڈیائی دوربینیں استعمال کر کے زہرہ کی سطح سے تقریباً 60 کلومیٹر اٴْوپر ہائیڈروجن اور فاسفورس ایٹمز سے بنی گیس کی دقیق مقدار دریافت کی ہے۔بعض سیاروں پر ایک کیمیائی عمل سے فاسفین بنتی ہے لیکن زمین پر اسے خٴْردبینی جرثومے پیدا کرتے ہیں۔تحقیقی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے زہرہ کی فضاء میں فاسفین کسی نامعلوم کیمیائی عمل سے یا حیاتی سرگرمی سے آئی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ کیمیائی مواد سیارے کے ماحول میں بنتے ہی تحلیل ہو سکتا ہے اور آتش فشاں سرگرمی یا آسمانی بجلی کڑکنے سے اتنی مقدار پیدا نہیں ہو سکتی۔باور کیا جاتا ہے کہ زہرہ جو کہ زمین سے سب سے قریبی سیارہ ہے وہ زندگی کیلئے سازگار نہیں ہے۔ اسکی وجوہات میں سورج سے اس کا قریب ہونا اور اسکی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی تہہ کا اس کی سطح کے درجہ حرارت کو بہت بلند رکھنا شامل ہے۔تحقیقی ٹیم کا کہنا ہے کہ دریافت اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ زہرہ پر زندگی کا وجود ہے لیکن اس سے اس امکان کی نشاندہی ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More