The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

فائر بریگیڈ کیساتھ مل کر امدادی ٹیموں اور شہریوں کو بھرپور مدد اور راہنمائی فراہم کر رہی ہیں، انعام غنی

12

اتوار اکتوبر
21:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس مشکل کی ہر گھڑی میں شہریوں کی حفاظت، مدد اور راہنمائی کیلئے حاضر ہے اور مصیبت و پریشانی کے شکار ہر شہری کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے لاہور پولیس کے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ حفیظ سنٹر گلبرگ میں لگی آگ کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور اعانت کیلئے وہ خود موقع پر پہنچیں اور امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو ٹیموں کو ہر ممکن مدد اور راہنمائی فراہم کریں جبکہ پولیس ٹیمیں ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک موقع پر موجود رہیں۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشن اور ڈویڑنل ایس پی سمیت دیگر افسران نے گلبرگ حفیظ سنٹر کا دورہ کیا اور آگ پر قابو پانے کیلئے جاری ریسکیو آپریشن کیلئے درکار معاونت کی بلا تاخیر فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

۔ پولیس ٹیمیں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ریلیف سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں اور ریسکیو آپریشن کے دوران گلبرگ مین بلیوراڈ اور حفیظ سنٹر کے اطراف میں سیکیورٹی اور ریسکیو ورک کیلئے بھی پولیس ٹیمیں موجود ہیں جبکہ آئی جی پنجاب انعام غنی خود بھی لمحہ لمحہ تازہ تریں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More