The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے سینٹرل لندن میں ’’فال ان لو پاکستان‘‘ کے نام سے مہم کا آغاز

9

پیر ستمبر
19:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے سینٹرل لندن میں ’’فال ان لو پاکستان‘‘ کے نام سے مہم شروع کی گئی ہے، اس مہم کے ذریعے غیر ملکی سیاحوں کو بل بورڈز پر شاندار منظرناموں، ثقافتی ورثہ اور تاریخی مقامات کی تصاویر کے ذریعے سیاحت کیلئے راغب کیا جائے گا۔ مہم لانچ کرنے والی کمپنی کے ڈائریکٹر آپریشنز پاکستان سید قمر عباس نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ڈیجیٹل مہم کے تحت دلچسپ پاکستان (ایک سیاحت کی کمپنی) نے لندن کے شہریوں میں پاکستان کے خوبصورتی کے بارے میں احساس اجاگر کرنے کے لئے وسطی لندن کے 40 بل بورڈوں پر ملک کے سیاحت کے جواہرات کی تصاویر لگائی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو آگے بڑھانے اور اسے کامیاب بنانے کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار ہے۔

(جاری ہے)

روڈ شوز، ٹورازم پورٹلز اور ایک سہ ماہی میگزین سمیت متعدد اقدامات، برطانوی لوگوں کو پاکستان کے سیاحتی مقامات کے لئے راغب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ قمر عباس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سیاحت کے فروغ میں نجی شعبہ کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ نجی شعبہ کی جانب سے فعال کردار ادا کرنے تک اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More