The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

غیر ملکی ایئر لائن پیگاسس کا کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ

4

اتوار ستمبر
18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) غیر ملکی ایئر لائن پیگاسس نے کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترکی کی پیگاسس ایئر لائن کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں آپریٹ کرے گی، اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئر لائن پیگاسس 25 ستمبر سے کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں چلائے گی۔

(جاری ہے)

پیگاسس کی پہلی پرواز استنبول کے صبیحہ گوکن ایئر پورٹ سے قائد اعظم انٹرنیشل ایئر پورٹ کے لیے اڑان بھرے گی۔پیگاسس کی پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو کراچی کے لیے آپریٹ ہوں گی، جب کہ قائد اعظم انٹرنیشل ایئر پورٹ سے استنبول روانہ ہوں گی، پیگاسس ایئر لائن کراچی سے مسافروں کو مانچسٹر، لندن، زیورخ، پیرس اور دیگر ممالک کے لیے لے جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More