The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

غیر معیاری اشیاء کی فروخت، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور کھلے سگریٹس کی فروخت پر بلال ٹاون میں کارروائی

9

بدھ ستمبر
18:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث کی خصوصی ہدایات پر بلا تفریق سخت کارروائی کے احکامات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے بلال ٹاون میں کاروائی کی۔

(جاری ہے)

ریٹ لسٹ پر عمل درآمد، خالص اور معیاری اشیاء خورد و نوش، ملاوٹ سے پاک دودھ، دہی اور گوشت کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا گیا۔

کاروائی کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 13 دکانداروں پر جرمانہ اور 01 پر FIRدرج کرتے ہوئے پابند سلاسل کیا گیا۔اس کے علاوہ حکومت پاکستان کی جانب سے کھلے سگریٹ، چھالیہ اور گھٹکہ کی فروخت پر پابندی کی خلاف ورزی پر بھی 04 دکانداروں کے خلاف کاروائی اور جرمانہ کیا گیا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی شکایات اور قیمتی آرا سے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔ضلعی کنٹرول روم: 09929310553

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More