The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

غیر قانونی طورپر نظربند تحریک حریت کے رہنماامیر حمزہ کی اہلیہ کا سرینگر میں انتقال … تحریک حریت جموںوکشمیر کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کا اظہار افسوس

7

تحریک حریت جموںوکشمیر کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کا اظہار افسوس

منگل ستمبر
15:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) تحریک حریت جموںوکشمیر کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے غیر قانونی طوپر نظربندتحریک حریت کے رہنما امیر حمزہ کی اہلیہ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق امیر حمزہ کی اہلیہ منگل کو سرینگر میں انتقال کرگئی۔ غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ قابض انتظامیہ کی شقی القلبی کا واضح ثبوت ہے کہ ایک شخص کو بغیر کسی جواز کے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت پابند سلاسل کیا گیاہے جب کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا اس کی اہلیہ ہسپتال میں موت و حیات کی جنگ لڑ رہی تھی۔انہوںنے کہاکہ کشمیری قوم خاص کر آزادی پسند لوگوں کو عذاب و عتاب میں مبتلا کرنا قابض انتظامیہ کا محبوب مشغلہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انتہائی کسمپرسی کی حالت میں اہلیہ کا داعی اجل کو لبیک کہنا اور شوہر کا سلاخوں کے پیچھے جرم بے گناہی میں اپنی بے بسی کے ہاتھوں مجبور ہونا جہاں انتہائی تکلیف دہ امر ہے وہیں قابض انتظامیہ کی سنگدلی کی بدترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی بربریت اور سفاکیت کی کوئی پہلی مثال نہیں بلکہ قابض انتظامیہ کا نامہ اعمال ایسے سیاہ اور سنگدلانہ اقدامات سے ہی عبارت ہے۔حریت رہنما نے کہا کہ تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی اور دیگر آزادی پسند رہنمائوں سمیت بے شمار لوگ بھارتی زندانوں میں موت و حیات کی کشمکش میں ایام اسیری کا ٹنے پر مجبور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امیر حمزہ کی طرح ان تمام لوگوں کے عزیز و اقارب اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوںنے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی سفاکیت کا نوٹس لیں۔ دریں اثناء تحریک حریت کے راولپنڈی دفترمیں اس سلسلے میں دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میںغلام محمد صفی سمیت کشمیری کمیونٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More