The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں،،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ … مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کراچی جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں،عوام … مزید

17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا کر سلیکٹیڈ حکمرانوں کو کامیاب بنایا گیا عوام کے ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت سڑکوں پر نکل چکے ہیں اب سلیکٹیڈ حکمرانوں کے دن ختم ہونے کو ہیں مہنگائی بیروزگاری موجودہ حکومت کے عوام کے لیے تحفے ہیں جب تک ملک میں عوام کی حکمرانی نہیں ہوگی پارلیمنٹ اور ووٹ کا تقدس بحال نہیں ہوگا حقیقی تبدلی ممکن نہیں ہے الیکشن عمل میں مداخلت بند ہونا چاہیے عوام جس کو ووٹ دیں وہی نمائندہ ہو زبردستی الیکشن عمل کو سبوتاڑ کرنے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا انھوں نے کہاکہ پاکستان غیر جمہوری و غیر آئینی اقدامات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ملک کے تمام قومی وحدتوں کے قومی و سیاسی حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا قومی وحدتوں کے خلاف جاری سازشوں کو بند کرنا ہوگا سندھ و بلوچستان کو تقسیم کرنے کی سازشوں کو بند کرنا ہوگا 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی کے خلاف سازشوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک پہلے سے بحرانوں میں پھنس چکا ہے قومی کے خلاف سازشوں سے ملک مزید مشکلات و مسائل میں گر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

عوام کے سیاسی معاشی حقوق اور ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوام کے اقتدار اعلی کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوگے ہیں۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کراچی جناح باغ میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More