The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہماری کوشش جاری رہے گی، ظہور شاکر

9

بدھ ستمبر
17:18

پشاور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف اور مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہماری کو شش جاری رہے گی، پاکستان تحریک انصاف حکو مت ملک میں کرپشن اور اقربا پروری کا خاتمہ کرتے ہو ئے میرٹ اور انصاف کا نظام کے قیام کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے تا کہ عوامی محرومیوں میں کمی واقع ہو سکے اس ضمن میں عوام بھی حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔ وہ اپنے دفتر پشاور میں ضلع ہنگو دوآبہ کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی کی نئے راستے کھلیں گے اور مستقبل قریب میں پاکستان صنعت و تجارت کا حب بننے جا رہا ہے جسکی بدولت خطے میں پا کستان معا شی طو ر پر مستحکم ملک بنے گا اور نو جوانو ں کو گھر کے دہلیز پر روزگا ر کے با عزت موا قع میسر آسکے گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی مضبو ط اور منظم سیاسی و عوامی جماعت ہے جو بلا امتیا ز عوامی منصوبے مکمل کر رہی ہے جس سے عوام کو درپیش مسائل میں خاطرخواہ کمی آئے گی اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی مفا دات بہت عزیز ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہینگے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More