The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور گراں فروشی پر قابو پانے کیلئے صوبہ بھر میں پرائسز ایمرجنسی لگائی گئی ہے،سید گلزار حسین … پنجاب بھر میں سستی اشیاء کی دستیابی … مزید

21

پنجاب بھر میں سستی اشیاء کی دستیابی کے لیے سہولت بازار لگائے گئے ہیںجہاں آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں، پھل، گوشت اور دیگر اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ کی نسبت انتہائی کم نرخوں پر دستیاب ہونگے،کمشنر گوجرانوالہ

اتوار اکتوبر
18:15

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور گراں فروشی پر قابو پانے کے لیے صوبہ بھر میں پرائسز ایمرجنسی لگائی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو عام استعمال کی اشیاء کی سستے داموں اور وافر فراہمی کو یقینی بنا کر حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں پنجاب بھر میں سستی اشیاء کی دستیابی کے لیے سہولت بازار لگائے گئے ہیںجہاں آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں، پھل، گوشت اور دیگر اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ کی نسبت انتہائی کم نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔ کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ نے ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے وڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی سخت اور واضح ہدایات ہیں کہ عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنا کر عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

ضلع اور تحصیل کی سطح پر سہولت بازار لگا دیئے گئے جہاں عام استعمال کی چیزیں مارکیٹ سے سستے داموں اور وافر دستیاب ہوں گی۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ضلع کی سطح پر افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی، فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو ہر لحاظ سے شفاف بنائیں، اور کسی بھی آڑھتی یا تاجر کو ہر گز اجازت نہیں ہو گی کہ وہ اپنی مرضی کے ریٹس مقرر کرے۔اُنہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں، ملاوٹ کرنے اور مصنوعی قلت پیدا کرکے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے تاجران اور دکانداروں کے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزراء اور مختلف سیکرٹریز کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جو مختلف اضلاع میں جا کر مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کریں گے اور اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی اور قیمتوں کا جائزہ لیں گے۔ اُنہوں نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ دوکانوں پر چیزوں کی قیمتوں کی لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More