The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں تو انہیں دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا، میاں محمد اسلم … عوام مہنگائی بے روز گاری اور بدامنی سے نجات چاہتے ہیں تو … مزید

12

عوام مہنگائی بے روز گاری اور بدامنی سے نجات چاہتے ہیں تو انہیں کرپٹ اور بدیانت لوگوں کی بجائے دیانتدار لوگوں کو منتخب کرنا ہوگا
عام آدمی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے ،مجرم دندناتے پھرتے ہیں اور مظلوم انصاف کیلئے دھکے کھا رہے ہیں

اتوار اکتوبر
18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا کہ جب تک دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت نہیں آتی عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے رہیں گے۔ عوام مہنگائی بے روز گاری اور بدامنی سے نجات چاہتے ہیں تو انہیں کرپٹ اور بدیانت لوگوں کی بجائے دیانتدار لوگوں کو منتخب کرنا ہوگا. انھوں نے کہا ملک میں مہنگائی، بے روز گاری اور بدامنی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔غریب فاقہ کشی پر مجبور ہے ،عام آدمی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے ،مجرم دندناتے پھرتے ہیں اور مظلوم انصاف کیلئے دھکے کھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل سات پنڈ بیگوال کے دورے کے موقع پر معززین علاقہ سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا. اس موقع پر جمعیت اتحادالعلماپنجاب کے صدر مولانا امیر عثمان بھی ان کے ہمراہ تھی. میاں محمد اسلم نے کہا چہروں کی تبدیلی میں قوم کے 73سال ضائع ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اب عوام کو نظام کی تبدیلی کیلئے اٹھنا ہوگا۔ظلم وجبر اور استحصالی نظام سے نجات حاصل کئے بغیر مثبت تبدیلی نہیں آئے گی، حکومت دوسال میں ہی اپنی مقبولیت کھو چکی ہے ۔مہنگائی بے روز گاری اور ابدامنی عروج پر ہے ۔لوگ آٹے اور چینی کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو انہیں دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا،انھوں نے کہا غریب کے بچے کو تعلیم اور علاج کی سہولت نہیں جبکہ حکمرانوں سے ان کی دولت کے بارے میں کوئی نہیں پوچھ رہا کہ یہ کہاں سے آئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More