The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او سید علی رضا

11

بدھ ستمبر
16:46

منڈی بہائوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا نے کہا کہ عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران سائلین سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میں نے صبح 10بجے سے لیکر 12بجے تک روازنہ 2گھنٹے اپنے شیڈول میں کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو انشاء اللہ بلا تاخیر جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل بہت زیادہ ہیں جن کے تدارک کے لیے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کر نے کی ضرورت ہے ۔ ڈی پی او دفتر اور اُس کا عملہ عوام کی تکالیف کو خندہ پیشانی سے سن کر ان کے حل کے لیے بھرپور کوشش جاری رکھے گا۔ اس ضمن میں بلا تفریق سائلین اپنے مسائل لیکر میرے پاس آسکتے ہیں جس کے کے لیے انہیں کسی بھی سفارش کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے مزید کہا کہ میں تمام ایس ایچ اوز اور فیلڈ افسران کو واضع ہدایات جاری کر دی ہیں کہ نا جائز سفارش مافیا اور ٹائوٹس کو تھانوں میں ہر گز داخلے کی اجازت نہ دیں اور ہر طرح کے مقدمات اور انکوائریاں میرٹ کی بنا پر بلا تاخیر حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں اگر کسی فیلڈ آفیسر کی کوتاہی یا بد دیانتی پائی گئی تو اس کی سزا سے بچنا اس کے لیے ناممکن ہو گا ۔

میں پہلے کی طرح آئندہ بھی تھانوں کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More